فائرنگ کے نتیجہ میں ڈگری کالج کے 2 طلباء جاں بحق ، حملہ آور فرار

فائرنگ کرنے والا شخص موقع سے فرار ہو گیا
کیپشن: فائرنگ کرنے والا شخص موقع سے فرار ہو گیا

ایک نیوز نیوز: تھانہ جہانیاں کے قریب فائرنگ پیش آیا جس میں ڈگری کالج کے دو طلباء   جاں بحق ہو گئے 

رپورٹ کے مطابق  ٖحملہ کی فائرنگ سے ڈگری کالج کے 2 طلبا جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ فائرنگ کرنے والا شخص موقع سے فرار ہو گیا۔    جاں بحق ہونے والے طلبا کی پہچان علی قصائی اورعلی جٹ کے نا،م سے ہوئی ہے۔  ڈی ایس پی عبدالکریم نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ڈی اپس پی عبدالکریم  کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیات کی جارہی ہیں۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ واقعہ کی جلد از جلد تمام تفصیلات اکٹھی کر کے ملزمان کو ڈھونڈ لیا جائے گا۔ ایس ایچ او سعد کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا شخص موقعہ سے فرار ہوگیا تھا اس کی تلاش جاری ہے۔ ملزمان کو حراست میں لیکر تمام قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔