ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کے لانگ مارچ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ جتنے لوگ پی ٹی آئی لانگ مارچ میں آ رہے ہیں اس سے زیادہ تو اسکول میں بچے اسمبلی کے وقت ہوتے ہیں۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ لانگ مارچ میں جتنےافراد ہیں اس سے زیادہ تو ان کے پاس ملازم ہیں۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کے بعد بھی پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری ہے اور عمران خان عوام سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہیں