ایک نیوز نیوز: پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نے اپنے ساتھ کام کرنے والوں کو بھائی کہنے کی وجہ بتادی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اداکارہ اشنا شاہ نے ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا 'بہت سے لوگ پوچھتے ہیں کہ بھائی کیوں کہتی ہو، پیشہ ورانہ ماحول میں ہمیں بھائی کہنے کا شوق نہیں بلکہ ضرورت ہوتی ہے'۔ 'اگر بھائی نا کہیں تو بہت سے حضرات کا دماغ خراب ہوجاتا ہے۔
اداکارہ نے مرد حضرات کے لیے لکھا 'اگر آپ لڑکی یا عورت کو کولیگ یا پیشہ ورانہ دوست کی حیثیت سے لیں تو بھائی بنانے کی ضرورت نہیں ہوگی'۔
واضح رہے کہ اُشنا شاہ ہمیشہ سے سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کافی بے باکی سے کرتی آئی ہیں۔کچھ روز قبل انہوں نے کہا تھا کہ شوبز انڈسٹری کہ شوبز انڈسٹری میں زیادہ تر لوگ فراڈیے اور بیشتر چیزیں حقیقت کے برعکس ہیں۔