لاہور:انٹرمیڈیٹ پارٹ ون امتحانات کےنتائج کااعلان

Nov 17, 2022 | 10:48 AM

JAWAD MALIK

عمران لطیف: لاہورسمیت پنجاب کے تعلیمی بورڈز نےانٹرمیڈیٹ پارٹ ون امتحانات کے نتائج کااعلان کردیا لاہوربورڈکےزیراہتمام امتحانات میں کامیابی کا تناسب 41.24فیصد رہا۔ 

تفصیلات کے مطابق بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیراہتمام انٹرپارٹ ون امتحانات میں 2لاکھ  2 ہزار 5  سو 91 امیدواروں نےشرکت کی۔

امتحانات میں صرف 83 ہزار 5 سو 54 امیدوار کامیاب ہوئے۔ لاہور بورڈ میں کامیابی کا مجموعی تناسب 41.24فیصد رہا،پری میڈیکل میں 51 ہزار سے زائد طلباء نے امتحانات میں شرکت کی،پری میڈیکل میں کامیابی کاتناسب 58.84فیصد رہا، پری انجینئرنگ گروپ کے 60.96فیصد امیدوار پاس ہوئے۔

انٹرپارٹ ون امتحانات جنرل سائنس گروپ میں 38.45فیصد جبکہ کامرس گروپ کے صرف 30.99فیصد  طلباء نےکامیابی  حاصل کی۔

مزیدخبریں