20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگنے والی آفس چئیر

Nov 17, 2022 | 10:44 AM

ایک نیوز نیوز:  معروف جرمن کار کمپنی ووکس ویگن نے ایک ایسی ہائی ٹیک آفس چیئر بنا لی ہے جو  بیٹھنے والے کی مرضی کے مطابق 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگ سکتی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہائی ٹیک اداروں اور دفاتر میں استعمال ہونے والی کرسیاں  زیادہ سے زیادہ واٹر پروف اور  اسٹین پروف ہوتی ہیں۔

واکس ویگن کمپنی کے اس منفرد منصوبے کا مقصد دفتری کرسی میں ان خصوصیات کو شامل کرنا تھا جو کمپنی کی گاڑیوں میں موجود ہوتی ہیں۔

کمپنی کے ماہرین نے اس آفس چیئر میں نا صرف ایک بلٹ ان  موٹر اور ڈرائیونگ کنٹرول سسٹم لگایا ہے بلکہ اس کرسی میں سیٹ بیلٹ، بلٹ ان  اسپیکر، اور کرسی کے پہیوں کے لیے تیار کردہ خصوصی رم بھی ڈیزائن کئے ہیں۔

اس کے علاوہ  اس کرسی میں تصادم سے بچاؤ کے سینسر، بیک اپ کیمرہ، ٹچ اسکرین ڈسپلے، بازوؤں رکھنے کی جگہ پر ہیڈ لائٹس، ایل ای ڈی پارٹی لائٹس، یو ایس بی  چارجنگ اور دستاویزات محفوظ رکھنے کے لئے ایک چھوٹی جیب بھی شامل ہے۔

ووکس ویگن کا دعویٰ ہے کہ یہ ہائی ٹیک آفس چیئر اس میں نصب بیٹری کو مکمل چارج کئے جانے کی صورت میں 12 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتی ہے، بیٹری خراب ہونے کی صورت میں آسانی سے بدلی بھی جاسکتی ہے۔

مزیدخبریں