جنسی زیادتی کا الزام، سری لنکن کرکٹر کی ضمانت منظور

 وہ آسٹریلیا سے باہر بھی نہیں جاسکیں گے۔
کیپشن: وہ آسٹریلیا سے باہر بھی نہیں جاسکیں گے۔

ایک نیوز نیوز: جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار سری لنکن کرکٹر دانشکا گوناتھیکالا کی ضمانت منظور ہوگئی۔

رپورٹ کے  مطابق سڈنی کی عدالت نےسری لنکن کرکٹر دانشکا گوناتھیکالا  کی ضمانت کی درخواست منظور کی ہے جس کے بعد آج انہیں رہا کیے جانے کا امکان ہے۔عدالت کی جانب سے عائد شرائط کے مطابق دانشکا کی سوشل میڈیا تک رسائی نہیں ہوگی اور وہ آسٹریلیا سے باہر بھی نہیں جاسکیں گے۔

واضح رہے کہ خاتون نے سری لنکن کرکٹر پر متعدد بار زیادتی کا الزام عائد کیا ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون اور کرکٹر نے گھر جانے سے پہلی کئی مرتبہ مختلف ڈرنکس کیں۔

سری لنکن کرکٹر کے خلاف خاتون کی درخواست پر پولیس نے تحقیقات شروع کی تھیں جس کےبعد سری لنکا ٹیم کی وطن روانگی کی تیاریوں کے دوران دانشکا کو سسیکس اسٹریٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

  سری لنکن کرکٹر پر خاتون سے جنسی زیادتی کا الزام تھا اور وہ 6 نومبر سے پولیس کی حراست میں تھے۔ 11 روز جیل میں گزارنے کے بعد ان کی ضمانت کی درخواست سخت شرائط پر منظور کی گئی ہے۔