چپس کے پیکٹس ہمیشہ آدھے خالی کیوں ہوتے ہیں؟

  چپس کے پیکٹس ہمیشہ آدھے خالی کیوں ہوتے ہیں؟

ایک نیوز نیوز: جب بھی آپ چپس کے پیکٹ کو کھوتے ہیں، تو اس میں چپس کی مقدار ہمیشہ آدھی ہوتی ہے۔ جو بہت عجیب لگتا ہے اور ذہن میں آتا ہے کہ کمپنیاں آپ سے دھوکا کر رہی ہیں۔

لیکن یہ سب کچھ ایسا نہیں ہے، چپس کے پیکٹ کو خالی رکھنے کی خاص ؤجہ ہے۔

اس طرح کے آدھے خالی پیکٹ کے لیے سلیک فل کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے، جس کا مطلب کسی پراڈکٹ کو محفوظ رکھنے کےلئے پیکٹ کو دانستہ طور پر خالی رکھنا ہے۔

پیکٹ میں اس خالی جگہ کا مقصد بنیادی طور پر چپس کی زندگی کو بڑھانا اور فیکٹری سے آپ کے ہاتھ تک پہنچنے کے سفر کے دوران انہیں ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے بچانا ہوتا ہے۔

اگر پیکٹ کو آدھا خالی نہ رکھا جائے تو زیادہ امکان یہی ہے کہ آپ کے پاس پہنچنے والے چپس چورے کی شکل میں نظر آئیں گے۔

مگر بات یہیں تک محدود نہیں، اگر آپ سوچتے ہیں کہ چپس کے پیکٹ میں ہوا بھری ہوتی ہے تو یہ بھی غلط ہے۔

درحقیقت پیکٹ میں نائٹروجن گیس بھری جاتی ہے تاکہ چپس فریش رہ سکیں۔

اگر پیکٹ میں آکسیجن بھری جائے تو چپس بہت جلد نمی سے خراب ہوجائیں گے۔ 

نائٹروجن ایک قدرتی گیس ہے جو انسانی صحت کے لیے مکمل طور پر بے ضرر ہے۔

ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ نائٹروجن سے نہ صرف چپس کی زندگی بڑھتی ہے بلکہ ان کا ذائقہ بھی بہتر ہوتا ہے۔

نائٹروجن گیس سے پیکٹ میں نمی ختم ہوجاتی ہے اور چپس نرم نہیں ہوتے بلکہ کرکرے ہی رہتے ہیں۔

اسی طرح نائٹروجن گیس جراثیموں کی روک تھام بھی کرتی ہے۔

آکسیجن گیس میں بیکٹریا کی افزائش ہوتی ہے اور نائٹروجن انہیں بڑھنے سے روکتی ہے بلکہ خاتمہ کردیتی ہے۔