کینیا ہیومن رائٹس کمیشن نے ارشد شریف کی موت کو قتل قرار دیدیا

Nov 17, 2022 | 08:51 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: کینیا ہیومن رائٹس کمیشن کی جانب سے بھی ارشد شریف کی موت کو قتل قرار دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کینیا ہیومن رائٹس کمیشن کے مارٹن ماوین جینا نےکہا ہے کہ ارشد شریف کو واضح طور پر منصوبہ بندی کر کے قتل کیا گیا۔تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اندر کے لوگوں کی کارروائی ہے، کارروائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ارشد شریف کی نگرانی کی جارہی تھی۔پولیس کا موقف کمزور ہے کہ ارشد شریف کا قتل غلط شناخت کے سبب ہوا، ارشد شریف جس گاڑی میں سفر کر رہے تھے وہ اہم افراد ہی استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی واضح ہے کہ ارشد شریف پر گولی چلانے والے تربیت یافتہ تھے، دنیا کے تمام ممالک میں کرپشن سے متعلق کینیا پولیس کا تیسرا نمبر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کینیا پولیس کی 2 دہائیوں کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دستاویزی شکل دے چکے ہیں، کینیا پولیس غیر قانونی ہلاکتوں اور جبری گمشدگیوں کے حوالے سے بدنام ہے۔

مزیدخبریں