لاہور (ایک نیوز نیوز)لاہور کے جنرل اسپتال میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا سی ٹی اسکین کیا گیا۔جیل حکام اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو میڈیکل بورڈ کی سفارش پر بکتر بند گاڑی میں سی ٹی اسکین کے لیے جنرل اسپتال لائے۔اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا گزشتہ ٹیسٹوں میں شہبازشریف کی حالت بہتر نہیں آئی تھی۔ شیئر کریں: admin