حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم دسمبر تک توسیع

Nov 17, 2020 | 08:41 AM

admin
(ایک نیوز نیوز) احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں لیگی رہنما حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم دسمبر تک توسیع کر دی۔ عدالت نے سیکریٹری داخلہ اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جس گاڑی میں دہشتگردوں کو لایا جاتا ہے اس میں شہباز شریف کو لایا جا رہا ہے، شہباز شریف کو قوم کی خدمت کا یہ صلہ دیا جا رہا ہے، جب سے عمران خان نے منہ پر ہاتھ پھیر کہ بات کی ہے تب سے یہ سلوک کیا جا رہا ہے، کچھ ہفتوں سے شہباز شریف کی کمر درد کا مسئلہ چلا رہا ہے۔

مزیدخبریں