ایک نیوز:انٹربینک واوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں کمی ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام میں انٹربینک میں ڈالر 19 پیسے سستا ہوا ۔ انٹربینک میں ڈالر 278.40 روپے سے کم ہوکر 278.21 روپے پر بند ہوا۔
کاروبارکےاختتام میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 پیسے سستا ہوا ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 50 پیسے پر بند ہوا ۔
کاروبارکےاختتام پراسٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈانڈیکس 411 پوائنٹس کے اضافے سے 75 ہزار 342 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ دن بھر مجموعی طور پر 383 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔212 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 151 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔ مارکیٹ میں 49 کروڑ 59 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔
اسٹاک مارکیٹ میں 17 ارب 60 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 75,401 جبکہ کم ترین سطح 74,947 پوائنٹس رہی ۔