کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کی تفصیلات منظرعام پرآگئیں

May 17, 2024 | 16:52 PM

ایک نیوز:کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کی تفصیلات منظرعام پرآگئیں۔
دستاویزات کےمطابق اس وقت 403 سرکاری ملازمین احتساب آرڈیننس کے تحت ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں۔80 سرکاری ملازمین اس وقت نیب انکوائریز بھگت رہے ہیں،اسوقت 90 سرکاری ملازمین کے کیسز تحقیقات کی سطح پر ہیں۔ 

انکوائری، تحقیقات یا ٹرائل کا سامنا کرنے والے سرکاری ملازمین کے نام ظاہر نہیں کیا جا سکتے، کرپشن ثابت ہونے یا پلی بارگین کرنے پر سرکاری ملازمین کو برطرف کر کے 10 سال کے لیے نااہل کر دیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں