حکومت کازیادتی کیس میں سزابڑھاکر15سال کرنےتجویزپرغور

May 17, 2024 | 16:23 PM

ایک نیوز:پنجاب حکومت کازیادتی کیس میں سزا10سال سےسزابڑھاکر15سال کرنےکی تجویزپرغور۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت ایلیٹ پولیس فورس ہیڈ کوارٹر کمیٹی روم میں اجلاس ہوا۔
اجلاس میں صوبہ بھر میں امن وامان سے متعلق امور کا جائزہ لیاگیاآئی جی پنجاب نے امن وامان کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
پولیس، پراسیکیوشن ڈیجیٹل مانیٹرنگ میں بہتری کے لئے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ ریپ کی سزا دس سے پندرہ سال تک بڑھانے کی تجویز کا جائزہ گینگ ریپ ، بچوں سے زیادتی اور گھریلو ملازمین پر تشدد کے واقعات کے سدباب کے لئے موثر اقدامات کا فیصلہ کیاگیا۔

پولیس کو کوراڈ کاپٹر ڈرون اور دیگر جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کرنے فنڈز کے اجرا کے لئے اصولی منظوری تمام پولیس افسروں کے بارے میں رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش پولیس کےلئے سائبر کرائم انوسٹی گیشن ٹریننگ مکمل کرلی گئی ۔ بریفننگ 
پولیس افسروں اور اہلکاروں کو جدید ٹیکنالوجی پر دسترس کے لئے ٹریننگ جاری ہے۔ بریفنگ
وزیراعلیٰ مریم نوازکاکہناتھاکہ پولیس کو پورے وسائل مہیا کریں گے،کرائم کو ہر صورت میں ختم کرنا ہے۔
سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، آئی جی،ایڈیشنل آئی جی اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

مزیدخبریں