موسم گرما کی تعطیلات کااعلان کردیاگیا،نوٹیفکیشن جاری

May 17, 2024 | 15:49 PM

ایک نیوز:پنجاب حکومت نےموسم گرما کی تعطیلات کااعلان کردیا،محکمہ ایجوکیشن نےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب بھر میں تعلیمی اداروں میں تعطیلات یکم جون سے شروع ہونگی ، تعطیلات چودہ اگست تک جاری رہے گی محکمہ سکول ایجوکشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 موسم گرما کی شدت میں اضافہ ہونےپر محکمہ سکول ایجوکیشن نے اوقات کر بدل دئیے،پیرسے جمعرات تک سکولوں میں آغازصبح سات بجے ہوگا سکولوں میں چھٹی ساڑھے گیارہ بجے ہوگی۔جمعے والے دن چھٹی ساڑھے دس بجے ہوگی ۔
وزیرتعلیم پنجاب راناسکندرحیات کاکہناہےکہ بڑھتی ہوئی گرمی کےپیش نظرسکولوں کےاوقات کارمیں تبدیلی کافیصلہ کیاہے۔ سکولوں کے اوقات صبح 7 سے 11.30 کر دئیے گئے ہیں ، ہیٹ ویو نے شدت اختیار کی تو مئی کے آخری 5 دنوں میں سکول بند کرنے کی آپشن بھی زیر غور ہے۔ پہلے مرحلے میں سکولوں کے اوقات کم کرنے کی جانب جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں