یہ وردی نہیں وہ قومی خدمت ہےجوکم بیٹوں ،بیٹیوں کےنصیب میں آتی ہے،مریم نواز

یہ وردی نہیں وہ قومی خدمت ہےجوکم بیٹوں ،بیٹیوں کےنصیب میں آتی ہے،مریم نواز
کیپشن: This is not the uniform, it is the national service that comes to the lot of less sons and daughters, Maryam Nawaz

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ یہ وردی نہیں وہ قومی خدمت ہےجوکم بیٹوں اوربیٹیوں کےنصیب میں آتی ہے۔
تفصیلات کےمطابق لاہور کے بیدیاں ٹریننگ سنٹر میں ایلیٹ فورس پنجاب کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بطور مہمان خصوصی تقریب میں شریک ہوئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ایلیٹ فورس بھی نواز شریف اور شہبازشریف کا لگایا ہوا پودا ہے۔
لاہور میں ہونے والی تقریب میں صوبائی کابینہ کے ارکان اور آئی جی پنجاب بھی شریک ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔
مریم نواز نے ایلیٹ فورس پنجاب کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کرکے جتنی آپ کے گھر والوں کو خوشی ہورہی ہے اتنی ہی خوشی مجھے بھی ہورہی ہے،800 کامیاب بچے میرے سامنے کھڑے ہیں جن میں خواتین بھی ہیں ،کامیاب ہونیوالوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ۔
مریم نواز نے کہ مجھے بطور وزیراعلیٰ آپ کی پاسنگ آؤٹ دیکھ کرحوصلہ ملا، میں آپ ہی میں سے ہوں،آپ کی یونیفارم پہن کر آئی ہوں، یہ وردی نہیں وہ قومی خدمت ہے جو کم بیٹوں اور بیٹیوں کے نصیب میں آتی ہے، بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں70  خواتین بھی شامل ہیں، بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو اپنی طرف سے کیش انعامات بھی بھجواؤں گی۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ والدین نے اپنی بچیوں پر اعتماد کیا، ملک کی خدمت کیلئے وقف کیا، ایلیٹ فورس کی بچیاں بیٹوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اپنے فرائض انجام دیں گی۔