پی سی بی نےٹی20ورلڈکپ کیلئے اسکواڈفائنل کرلیا

پی سی بی نےٹی20ورلڈکپ کیلئے اسکواڈفائنل کرلیا
کیپشن: PCB has finalized the squad for T20 World Cup

ایک نیوز:پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نےٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلئےاسکواڈفائنل کرلیا۔
ذرائع کےمطابق پی سی بی سلیکشن کمیٹی نے ورلڈکپ 2024 کے لئے پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ فائنل کرلیا، ورلڈ کپ اسکواڈ میں 5 فاسٹ بولرز، 4 آل راونڈرز 3 وکٹ کیپرز 2 بیٹس مین اور ایک اسپنر شامل ہوگا، آوٹ آف فارم شاداب خان کو ورلڈ کپ کا ٹکٹ مل گیا۔

ذرائع کےمطابق صائم ایوب اور عثمان بھی ٹیم میں شامل ہونگے،ورلڈ کپ میں پاکستان کے تین ٹریول ریزرو کھلاڑی ہونگے، فاسٹ بولر حارث رؤف مکمل فٹ ہیں ، ورلڈ کپ کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل ہونگے،ورلڈ کپ کے لئے پاکستان کے 15ارکان فائنل کر لئے گئے۔
 بابر اعظم (کپتان)فخر زمان، محمد رضوان ، عثمان خان،اعظم خان،عماد وسیم ، شاداب خان، صائم ایوب اور افتخار احمدٹیم کاحصہ ہونگے ،ٹیم میں واحد اسپیشلسٹ اسپنر ابرار احمد جبکہ 5 فاسٹ بولرز میں شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ ،عباس آفریدی اور حارث روف کوبھی ٹیم میں شامل کرلیاگیا۔تین ٹریول ریزرو میں سلمان علی آغا، حسن علی اور عرفان نیازی ہونگے۔