ایک نیوز:وزیراعظم محمدشہبازشریف جون کےپہلے ہفتےمیں چین کادورہ کریں گے۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف جون کے پہلے ہفتے میں چین کا چار روزہ دورہ کریں گے، وزیراعظم کے دورہ چین کے لیے چار سے سات جون کی تاریخیں تجویز کی گئی ہیں۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ چین کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے دوسرے مرحلے پر بات چیت کی جائے گی،پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کا امکان بھی ہے۔