اُروشی روٹیلا کا ہار کینز فلم فیسٹیول میں توجہ کا مرکز

May 17, 2023 | 22:03 PM

 ایک نیوز:بالی ووڈ اداکارہ اُروشی روٹیلا پیرس میں جاری کینز فلم فیسٹیول میں مگرمچھ کا ہار پہن کر چلی گئیں۔

گلابی گاؤن کے ساتھ اداکارہ نے مگرمچھ گلے میں ڈال رکھے تھے لیکن یہ معروف برانڈ کارٹیئر کے سونے سے تیار کردہ مگرمچھ تھے۔

اُروشی نے جو سیٹ پہنا اس میں دو چھوٹے مگرمچھ بنے ہوئے ہیں، یہ سیٹ سونے، ہیروں اور زمرد سے بنا ہوا ہے۔

اداکارہ دوسری بار کینز فلم فیسٹیول میں شریک ہیں، 1975 میں میکسیکو کی ایک اداکارہ ماریہ فیلکس کارٹیئر کے بوتیک گئیں، ساتھ میں پالتو مگرمچھ کا بچہ بھی تھا۔

 ماریہ نے کہا کہ وہ ایک ایسا خصوصی ہار بنوانا چاہتی ہیں جو میرے پالتو مگرمچھ سے ملتا جلتا ہو۔

تب کارٹیئر نے یہ مشہور زمانہ سیٹ بنایا تھا جو آج تک برانڈ کی مہنگی ترین جیولری میں سے ایک ہے۔

لیکن کمپنی نے اس کے بعد تین ایسے ہی مزید سیٹ بنائے تھے جن میں سے ایک اُروشی نے پہنا۔

مزیدخبریں