ایک نیوز :اپنے بےباک تبصروں سے مشہور اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ انہیں ریاست مخالف لوگوں پر تنقید کرنے کی وجہ سے سالانہ 40 کروڑ تک کا نقصان اٹھانا پڑا۔
چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ٹوئٹر ایلون مسک کی جانب سے ایک پیغام میں کہا گیا ’میں وہ کہوں گا جو چاہوں گا‘، جسے سراہتے ہوئے کنگنا کا کہنا تھا کہ انہیں بھی جو مرضی وہ کہنے پر کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔
فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کنگنا نے ایلون کا کمنٹ لکھا جس میں انہوں نے یہ کہا تھا ’میں کہوں گا جو میں چاہوں گا اور اگر اس کا نتیجہ پیسہ گنوانے کی صورت میں آئے گا تو آنے دو۔‘
اسے شیئر کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے تحریر کیا کہ انہیں بھی اپنے مذہب کےلیے، سیاست دانوں اور ریاست مخالف لوگوں کے خلاف بولنے پر راتوں رات ایسے پروجیکٹس سے نکال دیا گا جس کی سالانہ کمائی 30 سے 40 کروڑ روپے تھی۔
انہوں نے مزید تحریر کیا کہ لیکن میں آزاد ہوں اور کوئی بھی مجھے وہ کہنے سے نہیں روک سکتا جو میں بولنا چاہتی ہوں۔