ایک نیوز :پاکستانی سینئر اداکار نعمان اعجاز کی حسِ مزاح سے بھرپور پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔جس میں اہم مشورہ دیاگیا۔
پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات سے تو ہر کوئی واقف ہے، ایسے میں سیاستدانوں کی کالز کا ریکارڈ کیا جانا اور پھر اِن کا لیک ہوجانا کوئی بڑی بات نہیں رہی۔
کال ریکارڈنگ ٹرینڈ سے متعلق نعمان اعجاز نے دلچسپ پوسٹ شیئر کی ہے جسے پڑھ کر ہر انٹرنیٹ صارف ہنسنے اور نعمان اعجاز کو داد دینے پر مجبور ہے۔
اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ آپ پر لازم ہے کہ جب آپ کسی کو فون کریں تو دو بار سلام کریں، پہلا سلام جس کو آپ نے فون کیا ہے اور دوسرا سلام جو آپ کی بات ریکارڈ کر رہا ہے۔۔۔۔ اسے کہتے ہیں باتمیز۔