یوکرین میں 6 روسی میزائل مار گرانے کا دعویٰ

May 17, 2023 | 21:38 PM

ایک نیوز:  یوکرین نے روس کے 6 ہائپر سونک میزائل مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
یوکرین کے وزارت دفاع کے مطابق  روس نے ایک رات میں دارالحکومت کیف پر 6 انتہائی جدید ہائپرسونک میزائل فائر کیے۔ روس نے میزائل حملے میں امریکا کی جانب سے فراہم کیا گیا پیٹریاٹ اینٹی میزائل سسٹم کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ میزائل حملے سے سسٹم کو نقصان پہنچا تاہم سسٹم مکمل طور پر تباہ نہیں ہوا۔

 یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ دفاعی کارروائی میں روس کے میزائلوں کو تباہ کردیا گیا۔ دوسری جانب روس نے یوکرین کا میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ مسترد کردیا ہے۔

مزیدخبریں