ایک نیوز:چینی حکام نے فوج کا مذاق اڑانے پر کامیڈی کمپنی کو ایک کروڑ 47 لاکھ یوآن جرمانہ کر دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کمپنی کے رکن لی ہاؤشی نے ہفتے کے دن بیجنگ میں فوج کے ایک نعرے کا مذاق اڑایا تھا۔
لی ہاؤشی اسٹینڈ اپ کامیڈین ہیں، انہوں نے چینی آرمی کا نعرہ ’کام کا اچھا انداز، جنگیں جیتنے کے اہل‘ کی تضحیک کی تھی۔
بیجنگ کے میونسپل ثقافت اور سیاحت بیورو نے کہا کہ اس نے لی ہاؤشی کے لطیفے کی تحقیقات کیں اور معلوم ہوا کہ اس لطیفے سے قانون شکنی ہوئی۔زیاؤگو کلچر میڈیا پر ایک کروڑ 47 لاکھ یوآن کا جرمانہ لگایا گیا اور کمپنی کے زیر اتمام بیجنگ اور شنگھائی میں منعقدہ تمام پروگرامز کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
ثقافت اور سیاحت بیورو نے کہا کہ ہماری فوج قومی سلامتی اور لوگوں کے امن و سکون کی محافظ ہے۔بیورو کا کہنا تھا کہ ہم کسی کمپنی یا فرد کو ہماری فوج کے عظیم الشان مرتبے کو ہدف تضحیک نہیں بننے دیں گے۔