ایک نیوز :برطانوی شاہ چارلس سوم کی بڑی بہو ویلز کی شہزادی نے گزشتہ روز ٹرین کے سفر پر روانہ ہونے سے قبل اسکول کے بچوں سے اچانک ملاقات کرکے انہیں حیران کردیا۔
Wow - a right royal surprise for students waiting for a train home with us today ????
— Platform_Rail (@platform_rail) May 16, 2023
HRH The Princess of Wales taking time to say hello & ask the children about their trip was a better end to the day than we could ever have planned!????#PrincessofWales #KateMiddleton #princess pic.twitter.com/rNUOc6UxiZ
رپورٹس کے مطابق شہزادی کیٹ گزشتہ دنوں ڈیم کیلی ہومز اور زارا میک ڈرموٹ کے ساتھ ذہنی صحت سے متعلق آگاہی ہفتے میں مصروف تھیں۔
تاہم گزشتہ روز اس مصروفیت میں سے چند لمحے نکال کر انہوں نے اسکول کے بچوں سے اچانک ملاقات اس وقت کی جب وہ برطانوی شہر باتھ سے واپس ونڈسر جانے کے لئے اسٹیشن پہنچیں جہاں اسکول ٹرپ پر آئے ہوئے بچے پہلے سے موجود تھے ۔
پبلک ٹرانسپورٹ سے سفر کرنے کی خاطر اسٹیشن پر شہزادی کی غیر متوقع موجودگی نے اسکول ٹرپ سے لطف اندوز ہوتے ان بچوں کے گروپ کو دنگ کرکے رکھ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اس مختصر ویڈیو کلپ میں شہزادی کیٹ کو اپنے وفد کے ساتھ تیزی سے ٹرین کی جانب رَواں دَواں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس دوران بچوں کا ایک گروپ جو پہلے سے اسٹیشن پر موجود تھے انہیں دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں جبکہ ان کی ٹیچر شہزادی کو ہیلو کہہ کر مخاطب کرتی ہیں۔
شہزادی جلدی میں ہونے کے باوجود رک کر بچوں سے سوال کرتی ہیں کہ وہ کہاں جا رہے ہیں، ان کا ٹرپ کیسا رہا اور انہوں نے کیا سیکھا؟
اس سے قبل کے پُرجوش ٹیچر انہیں ان کے سوالوں کے جواب دیتیں شہزادی ٹرین کی جانب بڑھ گئیں کیونکہ ٹرین کے دروازے کچھ ہی لمحوں میں بند ہونے والے تھے۔