ایک نیوز :لاہور میں پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک جانے والے تمام راستے بند کردیئے۔پولیس اہلکارتعینات کردیئے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کو زمان پارک جانے سے روکنے کیلئے راستے بند کیے گئے ہیں۔زمان پارک کے اطراف میں کسی بھی وقت آپریشن کیاجاسکتا ہے۔
زمان پارک کے اطراف راستے بند ہونے سے مال روڈ اورکینال روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے گھر کو آنے والی سڑکوں کو ٹریفک کیلئے بند کرکے زمان پارک کا محاصرہ کرلیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے زمان پارک میں موجودشرپسندوں کو سرنڈر کرنے کی ڈیڈلائن دی ہے۔