ایک نیوز :سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ زمان پارک آپریشن کی دھمکیاں دی جارہی ہے۔زمان پارک میں دہشت گردوں کے الزام کو مسترد کرتے ہیں۔
سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کاٹویٹ میں کہنا تھا کہ زمان پارک میں دہشت گردوں کی موجودگی کا الزام لگا کر غیر قانونی آپریشن کا منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
سابق وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نام نہاد 40دہشت گردوں کی لسٹ ہمارے فوکل پرسن شبلی فراز کو فراہم کریں اور متعلقہ پولیس افسران کو ہم خود تسلی کروائیں گے۔