عامرمحمود کیانی کا تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنےکااعلان

May 17, 2023 | 17:22 PM

ایک نیوز :ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عامر محمود کیانی نے تحریک انصاف کی ممبرشپ  اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔

ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عامر محمود کیانی  کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ  9مئی کے واقعہ  سےمجھے ذاتی طورپردکھ ہوا ۔تحریک انصاف کی رکنیت تمام عہدوں سے بھی مستعفیٰ ہورہا ہوں۔تحریک انصاف 1996میں جوائن کی تھی ۔سیاست کا 27سال کا طویل سفر ہے ۔ آج تک کسی ادارے،فوج کیخلاف بیان نہیں دیا۔تحریک انصاف کیلئے بھرپورجدوجہد کی۔مجھ پر دہشت گردی کے 8سے 9سیاسی پرچے درج ہوئے ۔پارٹی میں مشکلات کا بھی سامنا کیا ۔

عامر محمود کیانی کاکہنا تھا کہ میرے دادا،میرا خاندان فوج سے تعلقات رکھتا ہے ۔میرے خاندان کے اکثر لوگ فوج میں ہیں۔سرحدوں پرجوان اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرتے ہیں۔

ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عامر محمود کیانی کا کہنا تھا کہ لاہور ڈیڑھ ماہ سے نہیں گیاعمران خان سے ملاقات کی اور نہ ہی کوئی میٹنگ اٹینڈ کی۔جہاں تک ممکن ہوا پارٹی کا ساتھ دیا۔

عامر محمود کیانی کا کہنا تھا کہ اداروں کو سیاست میں نہیں گھسیٹاچاہیے۔ہمارا لائحہ عمل صرف سیاست ہونی چاہیے۔فوجی تنصیبات پرحملہ بہت افسوسناک ہے ۔

ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عامر محمود کیانی کاکہنا تھا کہ ہماری بقا اللہ کے بعد فوج سے جڑی ہے جو سرحدوں پرقربانیاں دے رہی ہے۔لاہور میں کورکمانڈرہاؤس،جی ایچ کیو میں توڑ پھوڑ کی گئی جو افسوسنا ک ہے۔میں اس قسم کی سیاست کا حصہ نہیں بن سکتا۔

عامرکیانی کاکہنا تھا کہ ملک بحران کیفیت کاشکار ہے۔پی ڈی ایم کا شکریہ کہ معیشت سنبھالنے میں لگی ہوئی ہے۔کسی بھی پارٹی کا اداروں سے لڑنا بدنصیبی ہے۔

مزیدخبریں