ایک نیوز: پی ٹی آئی رہنما علی زیدی میڈیا سے گفتگو میں آبدیدہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ کان کھول کرسن لیں۔ پی ٹی آئی میری جماعت ہےاسےکسی صورت نہیں چھوڑ سکتا۔
تفصیلات کے مطابق ہسپتال چیک اب کرانے کیلئے آتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی اس دن چھوڑوں گا جس دن عمران خان چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی چھڑوانی ہے تو ماتھے میں گولی ماردو۔ 23 سال اس پارٹی کو دیے ہیں۔ ایسے نہیں چھوڑ سکتا۔
انہوں نے بتایا کہ ریاستی اداروں خاص طور پر کور کمانڈر ہاؤس پر جس طرح حملہ ہوا۔ اس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ جس نے بھی یہ حملہ کیا اس کو قرار واقعی سزا دینی چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست کو نقصان پہنچانے والا پی ٹی آئی کا کارکن ہوہی نہیں سکتا۔
علی زیدی ایم پی او کے تحت ایک ماہ تک گھر میں نظربند تھے۔ تاہم کمر میں شدید تکلیف کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
علی زیدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نظربندی کے دوران چیک اپ کی اجازت لے لی ہے۔ اب ضیاء الدین ہسپتال جارہا ہوں جہاں میڈیا سے بھی گفتگو کروں گا۔