ایک نیوز: ٹک ٹاک نے صارفین کے کمانے کا نیا ذریعہ فراہم کر دیا ہے۔
رپورٹ کےمطابق کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں اس کا اعلان کیا ہے کہ اس مقصد کے لیے ویڈیو شیئرنگ ایپ کی جانب سے 'ایفیکٹ کریٹیر ریوارڈز' فنڈ متعارف کروایا گیا ہے۔اس فنڈ کے ذریعے صارفین اپنے تیار کردہ وائرل فلٹرز اور اگیومینٹڈ رئیلٹی ایفیکٹس کے ذریعے پیسے کما سکیں گے۔
اس فنڈ کے لیے کمپنی نے 60 لاکھ ڈالرز مختص کیے ہیں اور ان صارفین کو کمانے کا موقع ملے گا جن کے تیار کردہ فلٹرز یا ایفیکٹس کو دیگر افراد استعمال کرتے ہیں۔
کریٹیویٹی پروگرام نامی اس فنڈ سے ٹک ٹاک صارفین مخصوص شرائط پوری کرکے اپنی ویڈیوز پر پیسے کما سکیں گے۔آغاز میں اس پروگرام سے امریکا، فرانس اور برازیل کے صارفین فائدہ اٹھا سکیں گے۔اس پروگرام میں شمولیت کے خواہشمند صارفین کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ کم از کم ایک منٹ دورانیے کی ویڈیوز سوشل میڈیا ایپ پر پوسٹ کریں۔اس کے ساتھ ساتھ اکاؤنٹ کے کم از کم 10 ہزار فالوورز اور گزشتہ ایک ماہ کے دوران ان کی ویڈیوز کے ایک لاکھ ویوز بھی ضروری ہوں گے۔
پرانا کریٹیر فنڈ اب بھی برقرار ہے لیکن ابھی یہ واضح نہیں کہ نئے پروگرام کو توسیع دینے سے اس کے مستقبل پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ پرانے پروگرام میں شامل افراد نئے فنڈ میں منتقل ہو سکتے ہیں لیکن پھر وہاں سے واپسی ممکن نہیں ہوگی۔
قبل ازیں مارچ میں ٹک ٹاک کی جانب سے سیریز نامی فیچر متعارف کرایا گیا تھا تاکہ تخلیق کار ایپ سے براہ راست پیسے کما سکیں۔سیریز کے لیے اہل قرار پانے والے صارفین اپنی ویڈیوز کو ایک البم میں رکھ کر ان تک رسائی پیسوں کے عوض فراہم کر سکتے ہیں،اس ویڈیو البم کو سیریز البم کہا جائے گا۔
صارفین ہی طے کریں گے کہ ان کی کسی سیریز البم کو دیکھنے کی فیس کتنی ہوگی جو ایک سے 190 ڈالرز کے درمیان رکھی جا سکتی ہے۔