پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کیلئے آسٹریلیا، انگلینڈ کو گرین سگنل

پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کیلئے آسٹریلیا، انگلینڈ کو گرین سگنل

ایک نیوز:نجم سیٹھی نے روایتی حریفوں پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کیلئے انگلینڈ اور آسٹریلیا کو نیوٹرل وینیو کے طور پر گرین سگنل دیدیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  پاکستان کرکٹ بورڈ  کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت ٹیسٹ میچز کی میزبانی آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ میں سے کسی ہوسکتی ہے تاہم انگلینڈ اور آسٹریلیا میں فل کراؤڈ کے آنے کی توقع ہے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے لیے دبئی ہمیں سستا پڑے گا، آسٹریلیا کو بھی ہم نے نیوٹرل وینیو کے طورپر ریڈار پر رکھا ہے۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ایشیاکپ کیلئے بھارت کو ہائبرڈ ماڈل دے چکے ہیں لیکن اب ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی کو بچانے کے لیے آئی سی سی کو آگے آنا ہوگا۔آئی سی سی کو بھارت کے ساتھ بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر بھارت پاکستان آکر نہیں کھیلنا چاہتا تو ہائبرڈ ماڈل اپنانا ہوگا کیونکہ ہمارے لیے بھی بھارت میں سیکیورٹی کے مسائل ہیں اور ورلڈکپ 2023 کیلئے حکومت بھارت جانے کی اجازت نہیں دے گی۔

گزشتہ سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے دوران 90 ہزار سے زائد تماشائیوں نے لائیو میچ دیکھا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 2007 کے بعد سے کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلی جبکہ 2013 میں دونوں ٹیموں نے آخری بار باہمی سیریز کھیلی تھی جس میں گرین شرٹس نے بھارتیوں کو ہوم گراؤنڈ پر 1-2 سے ہرایا تھا۔