پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر عباد فاروق کا عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان

May 17, 2023 | 15:38 PM

ایک نیوز: پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر عباد فاروق نے پارٹی چھوڑنے کے بیان پر یوٹرن لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ کپتان کے کھلاڑی ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی عباد فاروق سمیت دیگر کارکنوں کو انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ جہاں انہوں نے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کردیا۔ 

عباد فاروق نے کہا کہ میرے حوصلے پہلے سے زیادہ بلند ہیں۔ ہمیشہ عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ مجھے ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا مختلف جگہوں پر رکھا گیا۔

مزیدخبریں