ایک نیوز: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر دنیا کی بلند ترین چوٹی ماﺅنٹ ایورسٹ سر کرنے والی دوسری خاتون پاکستانی کوہ پیما کو ستارہ امتیاز دینے کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیاہے۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آفس نے نائلہ کیانی کو ستارہ امتیاز دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،وزیراعظم آفس کی سیکرٹری کابینہ کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قوم کا سرفخر سے بلند کرنے پر نائلہ کیانی کے لئے ستارہ امتیاز کے اعزاز کا اعلان کیا تھا ۔ 2013 میں ثمینہ بیگ پہلی خاتون پاکستانی تھیں جنہوں نے ماﺅنٹ ایورسٹ سرکی تھی