موقف میں تبدیلی نہیں، پاکستان میں سکیورٹی مسائل ہیں: بی سی سی آئی

May 17, 2023 | 15:30 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ایشیا کپ کے معاملے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے  کہ ہم چاہتے ہیں ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کھیلا جائے لیکن یہ وینیو متحدہ عرب امارات نہ ہو۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پورا ٹورنامنٹ شفٹ ہو یہ پاکستان میں سیاسی تناؤ کی وجہ سے سب کی سکیورٹی کے لیے ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، یو اے ای میں بہت گرمی ہے، کھلاڑیوں کی انجریز کا خطرہ مول نہیں لے سکتے ہیں۔

عہدیدار نے کہا کہ ایشیا کپ کے لیے نئی تجویز میں نے نہیں دیکھی ہے۔ ہم نے ایشیا کپ کے بائیکاٹ کرنے کے بارے میں بات نہیں کی، پہلے ہمیں صورتحال سمجھنے دیں پھر ہم کوئی فیصلہ کریں گے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار نے کہا کہ سری لنکا ٹورنامنٹ کے لیے بہترین جگہ ہے، تمام 5 ممالک کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے۔ اس ہفتے اس معاملے پر مزید پیش رفت ہوگی اور  ہم دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملیں گے۔

مزیدخبریں