چودھری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کے باہر پولیس کی نفری پہنچ گئی

May 17, 2023 | 15:25 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کے باہر پولیس کی نفری پہنچ گئی ،ظہور الٰہی روڈ پر پولیس اہلکاروں کی بڑی نفری موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماﺅں کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے،تھری ایم پی او کے تحت متعدد رہنماﺅں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

پولیس کی بھاری نفری سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کے باہرپہنچ گئی،جس کے باعث ظہور الٰہی روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مزیدخبریں