ایک نیوز: وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ رہنما تحریک انصاف مراد سعید کی کارکنوں کو مشتعل کرنے کی آڈیو موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ آڈیو میں مراد سعید بالکل واضح کہہ رہے ہیں اپنے اپنے اہداف پر پہنچنا ہے۔شکللیں اور کرتوت سامنے ہیں پھر بھی کہتے ہیں یہ ہم نہیں۔ عمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے جو کچھ کیا وہ سب کے سامنے ہے۔ ایک شخص کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کیلئے چاغی پہاڑ کا ماڈل بھی جلا دیا گیا، چاغی پہاڑ سے آپ کی کیا دشمنی تھی،ان واقعات پر ملٹری ایکٹ لگے گا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء تارڑ نے مزید کہا کہ شر پسند منظم سازش کے تحت حکومتی املاک پر حملہ آور ہوئے، شہدا کی تصویروں کو بھی نہ بخشا گیا۔ گرفتاری سے پہلے عمران خان بیان دے کر گئے کہ ہاتھ بھی لگایا تو ردعمل آئے گا۔ ان کی خواتین کہہ رہی تھیں کہ چلو جا کر جناح ہاؤس جلائیں، ان مٹھی بھر لوگوں میں اتنی جرات کیسے آئی۔