پنجاب حکومت کی دہشتگردوں کی حوالگی کیلئے عمران خان کو 24 گھنٹے کی مہلت

May 17, 2023 | 15:22 PM

ایک نیوز: پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میرکا کہنا ہےکہ انٹیلی جنس اطلاع ہےکہ آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والے 30 سے 40 دہشت گرد زمان پارک میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر میرکا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی سے درخواست ہے کہ 24 گھنٹے میں ان دہشت گردوں کو  پنجاب پولیس کے حوالےکیا جائے ورنہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

عامر میرکا کہنا تھا کہ فیصلہ ہوگیا ہےکہ دہشت گردوں کا ٹرائل فوجی عدالت میں ہوگا، 3400 ملزمان گرفتار  ہوچکے ہیں، 254 مقدمات درج ہیں، شناخت کا عمل جاری ہے۔

نگران وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے شرپسندوں کے خلاف پولیس کے بندھے ہاتھوں کو کھول دیا ہے، اب کسی نے ریاست کی رٹ چیلنج کی تو یاد رکھیں فواد چوہدری سے زیادہ تیز دوڑ لگانا پڑےگی، پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی خواتین دہشت گردی کے لیے اکسانے میں مردوں سے بھی آگے ہیں۔

مزیدخبریں