ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ ر یاست اور حساس تنصیبات پر حملے کی جڑیں عمران نیازی کی ایک سالہ تقاریرمیں پوشیدہ ہیں۔
ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے سیاست کو مذہبی رنگ دے کر حق وباطل کی جنگ قرار دیا، عمران نیازی نے مسلح افواج اور موجودہ آرمی چیف کو بدنام کیا۔
The roots of the mutinous attack on the state, its symbols & sensitive installations on May 9 lie in the contents of Imran Niazi's speeches over the past one year. He has liberally deployed religious imagery to brand his political agitation as a war between truth & falsehood. He…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 17, 2023
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کا مقصد تشدد پر اکسانا تھا جس کا ہم نے 9 مئی کو مشاہدہ کیا، 9 مئی کو ریاست اور اس کی علامتوں اور حساس تنصیبات پر حملے ہوئے، 9 مئی کے باغی حملے کی جڑیں عمران نیازی کی ایک سالہ تقاریر کے مندرجات میں پوشیدہ ہیں۔