حماد اظہر کی پی ٹی آئی رہنماؤں ،کارکنوں سمیت 335 افراد کی بازیابی کیلئے درخواست دائر

May 17, 2023 | 13:18 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں سمیت 335 افراد کی بازیابی کیلئے درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق درخواست میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری ،سیکرٹری داخلہ ،آئی جی پنجاب،سی سی پی او کو فریق بنایا گیا ہے۔پنجاب کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

حماد اظہر نے 9 مئی کے واقعات کے بعد 335 افراد کی گرفتاری اور نظر بندی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے جبکہ درخواست میں تمام افراد کو رہا کرنے کے استدعا کی گئی ہے۔

مزیدخبریں