ایک نیوز: مریدکے میں جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی نےلاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق درخواست میں حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔عمر آفتاب ڈھلوں صدر پی ٹی آئی شیخوپورہ نے زمان خان وردگ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نعمان شمس قاضی ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آزادی رائے اور جلسے کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہیں،عدالت پاکستان تحریک انصاف کو مریدکے جلسے کرنا کی اجازت دے۔