ایک نیوز: وفاقی وزیر شازیہ مری نے عمران خان کو ضدی اور اناپرست شخص قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی انا کی وجہ سے مذاکرات کا مثبت عمل سبوتاژ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں مرتضیٰ وہاب کے ساتھ پریس کانفرنس کی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اللہ کا کرم ہےکہ ہم آزاد ملک کےباشندے ہیں۔ پاکستان ہماری شناخت ہے۔ عمران نیازی ! پاکستان کےخلاف بات کرو گےتو جواب دیں گے۔ ملک کے قیام استحکام اور جمہوریت کےلیےبہت قربانی دی ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان نےدہشتگردی انتشار کا راستہ اپنایاہے۔ جس طرح ایک شخص نے لاقانونیت پھیلائی اور لوگوں کو اکسایا۔ اس کے بعد اب 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائیگا۔ اس روز ملکی سالمیت کے خلاف کام ہوا۔ ملکی دفاعی اداروں پر حملے کیے گئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان 9مئی کےواقعات کا ذمہ دار ہے۔ پیپلزبس سروس بڑی مشکل سےکراچی کےعوام کےلیےشروع ہوئی۔ 8 کروڑ کی بس کو جلایاگیا۔ منصوبہ بندی کےتحت دفاعی تنصیبات پر حملہ کیاگیا۔ تباہی و بربادی پھیلانے پر لوگوں کو مجبور کیا گیا۔
شازیہ مری نے واضح کیا کہ پاکستان کے خلاف جو بات کرے گا اس کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ عمران نیازی کی انا کے لئے ملک کو تباہ نہیں ہونے دیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات ہورہے تھے جو درست سمت میں جارہے تھے۔ لیکن اس ضدی شخص کی انا کی وجہ سے مذاکرات سبوتاژہوئے۔ میں نے خود پریس کانفرنس کی اور اس میں مذاکرات کے درست سمت میں جانے کو سراہا تھا۔
شازیہ مری نے کہا کہ ہم نےقانونی راستے اختیار کیے۔ پی ٹی آئی نےشرپسندی کو فروغ دیا۔ عمران نیازی کو جہاد و فساد میں فرق معلوم ہوناچاہیے۔ عمران خان فساد پھیلارہاہے۔ ایم ایم عالم کےجہاز پر حملہ کیاگیا۔ پاکستان کھپےکا نعرہ لگاکر پیپلزپارٹی نےمثال قائم کی۔
پاکستان ہے تو ہم سب ہیں: مرتضی وہاب
پی پی رہنما مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عمران خان کی ایما پر پی ٹی آئی کےشرپسندوں نےدہشتگردی کی۔ پوری قوم نےدہشتگردی کی مذمت کی۔ پاکستان ہےتو ہم سب ہیں۔ اپنی ذات و انا کی خاطر ریاست کو نقصان نہیں پہنچایاجاتا۔