پاک فوج سے اظہار یکجہتی: ملک بھر میں ریلیوں کا انعقاد، شہریوں کا سیلاب امڈ آیا

May 17, 2023 | 15:45 PM

ایک نیوز: افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے شہر شہر قریہ قریہ عوام کا جم غفیر سڑکوں پر امڈ آیا۔ قومی پرچموں کی بہار، پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔

کلرکہار میں انجمن تاجران، سول سوسائٹی کی زبردست ریلی:

افواجِ پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے کلرکہار میں انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کی جانب سے ایک زبردست ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی قیادت صدر انجمن تاجران یونین کلرکہار ملک نعیم رضا، نائب صدر انجمن تاجران یونین کلرکہار حاجی شفیق الرحمن بھٹی نے کی۔

ریلی میں موجود شرکاء افراد نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے مختلف قسم کے  پلے کارڈ، بینرز اور پینافلیکس بھی  اٹھا رکھے تھے،ریلی میں موجود افراد نے  پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے شگاف بلند نعرے بھی لگائے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-17/news-1684308462-2470.mp4

رینالہ خورد میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی:

رینالہ خورد میں پاک فوج سے اظہار یکجتی کے لیے نواحی گاؤں کوہلہ میں سیمینار اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں سیاسی و سماجی،صحافی،سول سوسائٹی اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

بچوں نے پاک فوج سے اظہار یکجتی کرتے ہوئے مختلف ٹیبلو پیش کیے۔ شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ فوج مخالف مہم ملک سلامتی کے خلاف ہے،فوج ہے تو ملک ہے،ملک ہے تو ہم ہیں۔ ملک کی سلامتی کے لیے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔ پاک فوج کے خلاف ہر قسم کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-17/news-1684308462-6630.mp4

گجرات میں پاک فوج کے حق میں ریلی پاک فوج زندہ باد کے نعرے: 

گجرات کے شہری بھی پاک فوج کے حق میں نکل پڑے۔ شہریوں کی جانب سے پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی۔ وطن پر قربان ہونے والے گجرات کے شہیدوں کی قربانی کو رائیگاں نہ جانے دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ 

شہیدوں کی بے حرمتی نہ منظور کے خلاف نعرے لگائے۔ ریلی پیٹیاں والا چوک جلالپور جٹاں سے شروع ہوکر دومیلا چوک تک نکالی گئی۔ ریلی میں تاجر برادری سمیت سول سوسائٹی نے شرکت کی۔

شہریوں کی جانب سے پاک افواج اور آئی ایس آئی کےحق میں نعرے بازی کی گئی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ دشمن کتنی بھی سازشیں کر لیں۔ افواج پاکستان سے قوم کی لازوال محبت کم نہیں ہوگی۔ شہیدوں کی بےحرمتی کیخلاف ہم پاک آرمی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے اس کے خلاف پروپیگنڈا ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

ڈسٹرکٹ پریس کلب حافظ آباد کیجانب سے پاک فوج کے حق میں ریلی:

ڈسٹرکٹ پریس کلب حافظ آباد کیجانب سے پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی فوارہ چوک سے ڈسٹرکٹ پریس کلب تک نکالی گٸی۔ ریلی میں کثیر تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی۔  

شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے۔بینرز اور پلے کارڈز پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔ صحافیوں نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔

مزیدخبریں