ہنگامہ آرائی کیس،شمیم نقوی سمیت گرفتار ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا

May 17, 2023 | 12:10 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: عمران خان کی گرفتاری پر تحریک انصاف کے احتجاج پر ہنگامہ آرائی کےمقدمہ میں گرفتار  پی ٹی آئی رہنما اور ملزمان کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹیپو سلطان پولیس نے فردوس شمیم نقوی اور گرفتار دیگر ملزمان کو  انسداد دہشتگردی  عدالت پیش کیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ فیروز آباد، ٹیپو سلطان اور شاہ فیصل میں درج ہیں۔تفتیشی افسر نے کہا کہ ابتدائی تفتیش مکمل کرلی گئی ہے،ملزمان کے سی آر او و دیگر کارروائی مکمل کی جاچکی ہے۔

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ2 ملزمان کے 164 کے بیانات بھی جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو ریکارڈ کروانا ہے۔ نرسری پر رینجرز چوکی جلانے والے باپ بیٹے کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی ہے۔ شاہ فیصل کالونی تھانے کے مقدمے میں 22 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے جس کا پر فیصلہ جمعرات کو سنائے جانے کا امکان ہے۔ عدالت نے شارع فیصل سے گرفتار 15 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔ عدالت نے فردوس شمیم نقوی کی میڈیکل سے متعلق درخواست پر جیل میں طبی سہولیات کی فراہمی کا حکم دیا ہےعدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کی جانب سے ملزمان کی درخواست ضمانت جمع کروادی گئی ہے۔عدالت نے تفتیشی افسر اور پراسیکیوشن سے 19 مئی کو جواب طلب کرلیا ہے۔

مزیدخبریں