القادر ٹرسٹ کیس،نیب ٹیم عمران خان کو نوٹس موصول کرواکرروانہ

May 17, 2023 | 12:06 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:نیب کی جانب سے القادر ٹرسٹ کیس کا نوٹس موصول کروانے کا معاملہ،نیب کی ٹیم 2گھنٹے بعد  نوٹس موصول کروائے بغیر زمان پارک سے روانہ ہو گئی،نیب کی ٹیم نوٹس موصول کروانے دوبارہ زمان پارک آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق القادر ٹرسٹ کیس میں  نیب کی ٹیم نے عمران خان کو نیب نوٹس کی تعمیل کروا دی۔نیب کی 2 رکنی ٹیم نوٹس کی تعمیل کروا کر واپس روانہ ہو گئی،نیب کی ٹیم تقریبا ایک گھنٹے سے زائد وقت تک زمان پارک میں عمران خان کی رہائشگاہ پر موجود رہی،نوٹس عمران خان کے نام تھا،نوٹس عمران خان کی قانونی ٹیم کے رکن علی بھنڈر ایڈووکیٹ نے وصول کیا،نوٹس میں عمران خان کو کل نیب راولپنڈی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سے قبل نیب کی ٹیم القادر ٹرسٹ کیس میں بشری بی بی کو نوٹس دینے زمان پارک پہنچ گئی تھی۔بشری بی بی کو کل اسلام آباد نیب عدالت نے طلب کر لیا ہے،نیب ٹیم زمان پارک موجود تھی۔

ذرائع تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ تاحال ابھی تک نیب کا نوٹس موصول نہیں کیا گیا،لیگل ٹیم نیب سے نوٹس وصول کرے گی،تحریک انصاف کی لیگل ٹیم ابھی تک زمان پارک نہیں پہنچی۔

نیب کی ٹیم 2گھنٹے بعدنوٹس موصول کروائے بغیر زمان پارک سے روانہ ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگل ٹیم کی عدم موجودگی پر نوٹس موصول نہ ہو سکا،نیب کی ٹیم نوٹس موصول کروانے دوبارہ زمان پارک آئے گی۔

 زمان پارک انتظامیہ نے نیب ٹیم کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ لیگل ٹیم 2بجے تک آئے گی آپ نوٹس وصول کرانے کے لیے تب آئیے گا۔

مزیدخبریں