ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے 453 کارکنوں کی نظربندی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 مئی کو جواب طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عالیہ نیلم نے چوہدری زبیر سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پنجاب حکومت نے 9 مئی واقعے کی بنیاد پر پی ٹی آئی کارکنوں کو نظر بند کیا۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی نظری بندی کے احکامات کالعدم قرار دے کر رہائی کا حکم دیا جائے۔