بشریٰ بی بی کی نیب طلبی،عمران خان کو  31 مئی تک گرفتار نہ کیا جائے،عدالت

May 17, 2023 | 11:30 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)   عمران خان کو مزید کسی کیس میں گرفتاری سے  روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع کردی جبکہ القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان اور اہلیہ بشری بی بی کو بھی نیب کی جانب سے طلب کیا گیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف  100 سے زائدکیسز  میں گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈوکیٹ جنرل اور  اسٹیٹ کونسل عدالت میں پیش ہوئے، عمران خان کی جانب سے وکیل بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔

وفاق کی جانب سے کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے مہلت کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔

عدالت نے عمران خان کو مزیدکسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع بھی کردی۔

القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان اور اہلیہ بشری بی بی کو بھی نیب کی جانب سے طلب کیا گیا  ہے۔القادر ٹرسٹ کیس میں ملزمان پر 190 ملین  خورد برد اور اختیارات کا غلط استعمال پر طلب کیا گیا۔

نیب نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ریکارڈ سمیت کل طلب کر لیا ہے،بشریٰ بی بی کو کیس سے متعلقہ دستاویزت بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کردی ہے۔

نیب  کےمطابق بشریٰ بی بی سے بطور ٹرسٹی القادر ٹرسٹ ریکارڈ مانگا گیا ہے۔بشریٰ بی بی کو کل نیب دفتر میں کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں