ایک نیوز:سپریم کورٹ کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی 'گڈ ٹو سی یو' کی گونج، فوادچودھری کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر آئی جی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہو گئے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے آئی جی صاحب”گڈٹو سی یو“مکالمہ پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء فواد چوہدری کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔آئی جی اسلام آباد بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی صاحب”گڈٹو سی یو“جج کے آئی جی سے مکالمہ پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔
واضح رہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کےبعد سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر چیف جسٹس نے عمران خان کو دیکھ کر کہا تھا ’ویلکم خان صاحب! آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔‘
چیف جسٹس کے ریمارکس پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
گزشتہ روز سپریم کورٹ میں سول مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے وکیل اصغر سبزواری سے مکالمہ کیا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، کافی وقت بعد آپ میری عدالت آئے۔
چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو دیکھ کرخوشی ہوئی، یہ میں ہرکسی کو کہتا ہوں، مجھے ’گڈ ٹو سی یو‘ کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔میں ہر ایک کو احترام دیتا ہوں ،ادب و اخلاق تو سب کے لیے ضروری ہے، ادب و اخلاق کے بغیر مزا نہیں۔