عبوری ضمانت کا کیس:عمران خان کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دائر

عبوری ضمانت کا کیس:عمران خان کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دائر
کیپشن: عبوری ضمانت کا کیس:عمران خان کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دائر

ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عبوری ضمانت کے کیس میں آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے بیرسٹر گوہر نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پی ڈی ایم کی جانب سے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیا گیا، عمران خان کی پیشی پر امن و امان کا مسئلہ ہوسکتا ہے، عدالتی حکم پر ضمانتوں کے لیے عمران خان متعلقہ فورمز سے رجوع کررہے ہیں۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں ایک اور مقدمہ درج

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔