سینٹرل ماڈل اسکول لوئر مال کو سینٹرل آف ایکسیلینس میں تبدیل کرنے سے روک دیا گیا

May 17, 2023 | 10:25 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز:لاہور ہائیکورٹ نے سینٹرل ماڈل اسکول لوئر مال لاہور کو سینٹرل آف ایکسیلینس میں تبدیل کرنے سے روکتے ہوئے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سینٹرل ماڈل اسکول لوئر مال کو سینٹرل آف ایکسیلینس بنانے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار مظفر حسین ہاشمی اور دیگر کی جانب سے ایڈووکیٹ اسد منظور بٹ  پیش ہو ئے۔

ایڈووکیٹ اسد منظور  نے بتایا کہ سینٹرل ماڈل اسکول تاریخی حیثیت رکھتا ہے، تاریخی اسکول ایک خود مختار سکول ہے۔سکول کا اپنا بورڈ آف گورنرز ہے جو اس کے نظام کو دیکھتا ہے، دانش اسکول اس کو تبدیل کرنے کا اختیار نہیں رکھتا ہے۔

ایڈووکیٹ اسد منظور  نے مزید کہا کہ سینٹرل آف ایکسیلنس میں تبدیل کرنے سے نئے اساتذہ بھرتی کیے جائیں گئے، 10،10 سال ادارے میں استاد کے فرائض انجام دینے والے بے روزگار ہو جائیں گئے۔ اس کے علاوہ  زائد فیسوں پر نئے طلباء کو داخلہ دیا جائے گا، حکومتی اقدام غریب طلباء سے تعلیم کا حق چھیننے کے مترادف ہے، عدالت حکومت فیصلے کو کلعدم قرار دے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد سکول کو سنٹرل آف ایکسیلنس میں تبدیل کرنے سے روکتے ہوئے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیےہیں۔

مزیدخبریں