راجن پور :دیرینہ دشمنی پرایک ہی خاندان کے4 افراد قتل

راجن پور :دیرینہ دشمنی پرایک ہی خاندان کے4 افراد قتل
کیپشن: راجن پور :دیرینہ دشمنی پرایک ہی خاندان کے4 افراد قتل
سورس: File Photo

ایک نیوز: افسوسناک خبر،راجن پور میں دیرینہ دشمنی پر4 افراد کو قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کوٹلہ قائم میں پرانی دشمنی پر 4 افراد کو قتل کردیا گیا،مقتولین میں والد، 2 بیٹے اور بیٹی شامل ہیں۔

پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

یاد رہے کہ 5سال قبل بھی اس خاندان کے 5افراد کو قتل کیا جا چکا ہے۔