واٹس ایپ نےصارفین کی پرائیویسی کیلئےایک اور فیچر متعارف کرادیا

May 17, 2023 | 09:47 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کے لیے ایک اور فیچر متعارف کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے نیا فیچر متعارف کرایا گیا جس میں صارفین اب کسی بھی پرائیویٹ چیٹ کو پاسورڈ یا فنگر پرنٹ کے ذریعے لاک کر سکیں گے۔

واٹس ایپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے نئے فیچر سے متعلق آگاہ کیا۔

نئے فیچر کے حوالے سے واٹس ایپ نے اپنی بلاگ پوسٹ میں لکھا کہ “ہم آپ کے پیغامات کو نجی اور محفوظ رکھنے کے لیے نئے طریقے تلاش کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ آج ہم صارفین کے لیے ‘چیٹ لاک’ کا نیا فیچر متعارف کرنے لے لیے پُرجوش ہیں۔

میٹا کے مطابق اس فیچر کے تحت صارفین کی بات چیت کو مزید محفوظ بنایا جا سکے گا۔صارف کو اپنی کسی بھی چیٹ کو لاک کرنے کے لیے اپنے چیٹ روم میں اس شخص کی چیٹ کو ٹیپ کر کے لاک کے آپشن پر کلک کرنا ہو گا۔

مزیدخبریں