پی ٹی آئی نے بلدیہ عظمیٰ میں حلف برداری سےمتعلق نوٹیفکیشن مسترد کر دیا

پی ٹی آئی نے بلدیہ عظمیٰ میں حلف برداری سےمتعلق نوٹیفکیشن مسترد کر دیا
کیپشن: پی ٹی آئی نے بلدیہ عظمیٰ میں حلف برداری سےمتعلق نوٹیفکیشن مسترد کر دیا

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کراچی نے بلدیہ عظمیٰ میں حلف برداری سے متعلق نوٹیفکیشن مسترد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلدیہ عظمیٰ میں حلف برداری سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جسے پی ٹی آئی نے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نوٹیفکیشن سندھ حکومت کی ایما پر جاری کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کراچی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ایم پی او لگا کر پی ٹی آئی کے چئیرمین، وائس چئیرمین کو گرفتار کیا جا رہا ہے، اور ہمارے متعدد چئیرمین، وائس چیئرمین لاپتا ہیں جو رابطے میں نہیں ہیں۔

پی ٹی آئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی گرفتار چئیرمین کو ہراساں کر کے اپنا مئیر منتخب کرنا چاہتی ہے، تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن کے پیچھے پیپلز پارٹی کی منظم سازش ہے، ہر کوئی بخوبی واقف ہے کہ بلیک میلنگ میں پیپلز پارٹی کا کوئی ثانی نہیں ہے۔